شریک حیات
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
سکوں چین راحت شریکِ حیات
وفاؤں کی مورت شریکِ حیات
تبسم بدن کا خوشی روح کی
ہے لطف وعنایت شریکِ حیات
گنہ سے بچائے محبت پلا کر
ہے عفت کی لذت شریکِ حیات
غریبی کو بدلے امیری سے یہ
غنا کی ضمانت شریکِ حیات
بدن روح ننگے ہیں اس کے بنا
ہے مومن کی خلعت شریکِ حیات
غلیظوں کا ماوی رکھیلوں کا جوہڑ
عفیفوں کی جنت شریکِ حیات
رکھیلوں پہ برسے ہے لعنت سدا
سراپا ہے عزت شریکِ حیات
ہے افزائشِ نسلِ آدم اسی سے
بقا کی حفاظت شریکِ حیات
عطا کرتی اولاد مر مر کے پل پل
مجسم سخاوت شریکِ حیات
جدائی ہے دونوں کی شیطاں کا محور
ہے خصمِ شناعت شریکِ حیات
ہے گھر کی یہ رانی بہارِ دروں ہے
سکوں کی عمارت شریکِ حیات
ملا ہے یہ تحفہ خدا کی طرف سے
ہے جنت کی زینت شریکِ حیات
ملے شمسؔ میں کوئی خوبی تمہیں جو
سبب فی الحقیقت شریکِ حیات
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (7)
ا
ابوالحسن عمری
6 فروری، 2019آپ آپ کے نام پر نظر ثانی کریں
ا
ابوالحسن عمری
6 فروری، 2019السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
G
Gufran Ahmad
5 فروری، 2019ماشاءاللہ بہت خوب بھائی صاحب اچھی کوشش آج کے اس پرفتن دور میں جہاں لوگ اپنی شریک حیات پر طرح طرح سے ظلم کرتے ہیں آج نے ایک پہل کی کے اللہ سلامت رکھے آمین
H
Hamidullah
3 فروری، 2019بهت خوب
A
AZIZUR RAHMAN
3 فروری، 2019Bahot Umdah
ک
کے ایم جوہر خان
3 فروری، 2019واہ واقعی خوبصورت ہے
ف
فضل الرحمن
3 فروری، 2019👌👌👌





