سب جھمیلے ختم، گر انفاس ختم
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
سب جھمیلے ختم، گر انفاس ختم
ہجر کا خدشہ، لقا کی آس ختم
ضابطے، رسم و رواج اور قاعدے
ختم سب، عہد و وفا کا پاس ختم
دھڑکنیں، جذبات و فرمودات بھی
تلخ و شیریں کا بھی اب احساس ختم
نطق کا لب سے تعلق بھی فنا
اور قلم سے رشتہِء قرطاس ختم
سانس کی ڈوری جو ٹوٹی جسم سے
خسروی بھی ختم اور بن باس ختم
ہے دعا کاشف کی، روز حشر میں
حوض کوثر سے ہو اس کی پیاس ختم
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (2)
ک
کے ایم جوہر خان
16 جنوری، 2019ماشاء اللہ بہت خوب بڑے بھائی
خ
خبیب حسن
16 جنوری، 2019بہت خوب برادرم❤️❤️❤️





