جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

سانپ زیادہ، سیڑھی کم

کلام: عبدالکریم شاد19 دسمبر، 20181,992قارئین2 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
سانپ زیادہ، سیڑھی کم
زیست جوا ہے بازی کم
رکھو تعمیر اونچی کم
بربادی بھی ہوگی کم
لمبا ہجر، ادھورا وصل
پیاس زیادہ، پانی کم
مے خانے کا ہے دستور
چھلکا زیادہ اور پی کم
یادو! مجھ کو تڑپاؤ
کچھ تو ہو تنہائی کم
چہرے دیکھے لوگوں کے
نقلی زیادہ، اصلی کم
خواب کی ہر تعبیر سدا
سمجھا زیادہ نکلی کم
خطرے اتنے کم ہوں گے
جتنے ہوں گے ساتھی کم
دنیا کی تھالی میں ہے
سالن زائد، روٹی کم
اوج و آزادی ہے کیا؟
کپڑے پہنے لڑکی کم
باغ جہاں کی یہ حالت!
پھول زیادہ، مالی کم
سچ کہنے سے محفل میں
کیا ہوگی رسوائی کم؟
تھک کر ٹوٹ گئی آخر
شاخِ گل جو لچکی کم
ہائے غمِ دنیا! اب کے
یاد تمہاری آئی کم
ہم نے بھی اب تنگ آ کر
پروا کرنی کر دی کم
بات میں ناصح کی ہے اثر
چائے میں جیسے چینی کم
جب بھی کیا ہے اپنا حساب
خود میں نکلا میں ہی کم
شاد میاں! تم فکر کرو
اب کی زیادہ تب کی کم
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (2)

ش
شفاءالرحمن
19 دسمبر، 2018
عمدہ ہے
ڈ
ڈاکٹر عبدالکریم سلفی علیگ
19 دسمبر، 2018
بہت خوب، خوبصورت کلام چہرے دیکھے لوگوں کے نقلی زیادہ اصلی کم... لاجواب

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

سانپ زیادہ، سیڑھی کم - دی فری لانسر | دی فری لانسر