جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

انٹرمیشن

تحریر: کاشف شکیل5 دسمبر، 20181,554قارئین8 تبصرےمطالعے کا وقت: ۴ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

آج پھر طبیعت اداس تھی،ساحل سمندر کی سیر کو نکلا،مگر اداسی کی آگ سمندر کے پانی سے سرد نہیں ہوئی۔لانگ ڈرائیو کا سوچا مگر موڈ نہ بن سکا،قریب کے ایک ریستوران میں جا کر بیٹھا اور کافی آرڈر کی،اتنے میں کالج کا ایک پرانا دوست دیپک مل گیا۔دیپک کالج میں ہندی اسٹریم سے تھا اور میں عربی،مگر انگریزی کا لکچر ہم دونوں ساتھ اٹینڈ کرتے،میرے چہرے کی ویرانی دیکھ کر اس نے خیریت پوچھی،میں نے حال دل عرض کردیا،مشورہ ہوا کہ مووی دیکھنے چلتے ہیں شاید کہ دل بہل جائے،چنانچہ ہم نے سنیما کی راہ لی۔دیپک نے بتایا کہ کل ایک مشہور سپر اسٹار کی نئی فلم ریلیز ہوئی ہے وہی دیکھتے ہیں،میں نے اثبات میں سر ہلا دیا۔

آرام دہ سیٹ تھی،دیپک بڑی دلچسپی سے فلم انجوائے کر رہا تھا،ہر نئے ڈائیلاگ پر صدائے آفرین اور ہر دلکش منظر پر تالیاں،ناظرین سراپا توجہ بن کر مووی دیکھ رہے تھے مگر میں اکتاہٹ کا شکار ہو رہا تھا،فلم کا ربر مایوسی کی لکیر مٹانے میں ناکام رہا،میں بور ہوتا رہا یہاں تک کہ وقفہ Intermission ہوا،میں نے دیپک سے کہا "یار چلو گھر چلتے ہیں،فلم ختم ہوگئی"

"جب اتنا دیکھ چکے ہیں تو مکمل دیکھ کر ہی جائیں گے،جب نہیں دیکھنا تھا تو آنا ہی نہیں چاہیے تھا" دیپک نے غصیلے انداز میں کہا۔

"مکمل دیکھنا ضروری ہے کیا؟" میں بھی غصہ ہو گیا۔

"کیوں نہیں! ابھی اصلی کہانی باقی ہے،ہیروئن غنڈوں کے نرغے میں ہے،ہیرو کی بہن بیمار ہے،اس کے ماننے والے مظلوم و مقہور ہیں،ہیرو بذات خود villain کی قید میں ہے،ایسی حالت میں مووی چھوڑ کر گھر چلا گیا تو مجھے نیند نہیں آئے گی" دیپک نے سمجھاتے ہوئے کہا۔

دیپک کی یہ بات سن کر میرے دل میں ایک نیا خیال آیا،میں نے کہا "یار دیپک! تم روز ایسی ہی آدھی ادھوری کہانی دیکھتے ہو،آئے دن ناقص فلموں کا مشاہدہ کرتے ہو پھر تمھیں کیسے نیند آ جاتی ہے؟"

دیپک نے تعجب آمیز لہجے میں کہا "وہ کیسے؟"

اب سمجھانے کی باری میری تھی،میں نے کہا "تم نے کتنی بار دیکھا ہے کہ ایک ظالم ظلم کرتے کرتے اور ایک مظلوم ظلم سہتے سہتے مر گیا،دونوں میں سے کسی کو کوئی بدلہ نہیں ملا،ہمارے زمینی معاشرے کا ہیرو غنڈوں کی قید میں مر جاتا ہے،انصاف کی آواز دبا دی جاتی ہے،ولین معصوموں کی لاشوں پر چڑھ کر اپنی فتح کا جشن مناتا ہے،کیا‌ یہ فلمیں ادھوری نہیں،کیا ظلم اور انصاف کے بیچ میں موت کا وقفہ نہیں آ رہا ہے؟ آخر ہیرو کب فتحیاب ہوگا،منفی کرداروں کو کہاں ان کے اعمال کی سزا ملے گی؟ یقینا موت کے Intermission پر فلم مکمل نہیں ہوتی،بلکہ اصلی کہانی اس کے بعد شروع ہوتی ہے،جہاں سب کو ایک نئی دنیا اور حیات نو حاصل ہوتی ہے،وہاں ہر ایک کے ساتھ انصاف ہوگا،ظالموں کے لیے دوزخ ہوگی اور نیکوکاروں کے لیے جنت،ہیرو ولین پر ہنسے گا،غنڈے اپنے کرتوتوں پر نادم ہوں گے،اور یہی آخرت کا دن ہوگا جس کا تم انکار کرتے ہو۔"

"واقعی!" اس نے سر ہلاتے ہوئے کہا،اور میرے ساتھ گھر چلنے کے لیے بائک پر بیٹھ گیا۔

"فلم‌ مکمل نہیں کروگے؟" میں نے اگنیشن کی (Ignition key) گھماتے ہوئے کہا۔

"نہیں! اب مجھے موت کے وقفے کے بعد کی زندگی کی فکر ہو رہی ہے" قدرے رقت آمیز لہجے میں جواب آیا۔

اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (8)

ط
طارق بدر سنابلی
20 اپریل، 2023
واہ شیخ محترم! کیا ہی پُر حکمث انداز میں آپ نے ایسے شخص کو قیامت کے قائم ہونے پر قائل کر لیا جس نے قیامت کا انکار کیا ہوا تھا! اللہ آپ کے علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے!!! آمین ثم آمین!!!
M
Mohammad Asif
21 اپریل، 2022
ماشاءاللہ قابل ستائش حقیقت کی عکاسی
ا
امتياز
21 اپریل، 2022
بہت ہی عمدہ۔ماشاء الله
F
Fahad Abdi
20 اپریل، 2020
ماشاءاللہ بارک اللہ فی علمک۔۔۔۔ بہت ہی بہترین اور قابل ستائش تحریر ہے اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
D
Dr Uzair
7 دسمبر، 2018
عمدہ کہانی ہے۔
K
Kashif Shakeel
5 دسمبر، 2018
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء بھائی
F
Fouad Aslam
5 دسمبر، 2018
میرے ہر دلعزیز صحافی صرف آپ کے بارے میں اتنا کہونگا کے ہر آنے والی نسل نو کو ضرور بضرور آپ سے استفادہ اٹھانا چاہیے اللہ آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے
K
Kashif Shakeel
5 دسمبر، 2018
بہت شکریہ بھائی

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

انٹرمیشن - دی فری لانسر | دی فری لانسر