مسلک اھل حدیث (منظوم تعارف)
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
دین حق کا ترجماں ہے مسلک اھل حدیث
علم دیں کا رازداں ہے مسلک اھل حدیث
جس میں کھلتے ہیں سدا قرآن وسنت کے گلاب
ایسا دلکش بوستاں ہے مسلک اھل حدیث
خوشبوئے قرآن و سنت عام اس سے ہوگئی
وہ مہکتا گلستاں ہے مسلک اھل حدیث
اس میں آثار صحابہ کا ہے دلکش بانکپن
خوبصورت کہکشاں ہے مسلک اھل حدیث
فکر اسلامی کو اس نے بخشی ہے پاکیزگی
دین کا سچا بیاں ہے مسلک اھل حدیث
ہاں روایت اور درایت کا حسیں سنگم ہے یہ
فکر و فن کا ارمغاں ہے مسلک اھل حدیث
کی حفاظت عظمت توحید کی ہر دور میں
ایسا مخلص پاسباں ہے مسلک اھل حدیث
باطنیت سے الگ ہے ظاہریت سے بھی دور
سلفیت کا آستاں ہے مسلک اھل حدیث
دور ہوجاتی ہے اس سے فرقہ بندی کی وبا
باعث امن و اماں ہے مسلک اھل حدیث
ہو پرستش عقل کی یا جہمیت یا اعتزال
سب سے ہی دامن کشاں ہے مسلک اھل حدیث
بدعتوں کی چلچلاتی دھوپ میں اے دوستو
روح افزا سائباں ہے مسلک اھل حدیث
خدمت قوم و وطن میں اس کی ہیں قربانیاں
عظمت ہندوستاں ہے مسلک اھل حدیث
کشتی اسلام کا بے شک محافظ ہے خدا
اور اس کا بادباں ہے مسلک اھل حدیث
تاقیامت اس کی سچائی رہے گی جلوہ گر
ایسی فکر جاوداں ہے مسلک اھل حدیث
جس طریق حق پر شائق جان و دل سے ہے فدا
میرا وہ فکری نشاں ہے مسلک اھل حدیث
شائق بستوی
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (1)
خ
خبیب حسن
17 اپریل، 2019❤️❤️🌹🌹





