جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

شیخ عبدالسلام مدنی رحمہ اللہ

کلام: کاشف شکیل13 اگست، 20181,997قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
آہ شیخ عبدالسلام
قابلِ صد احترام
خادم خیر الانام
نیک سیرت، نیک نام
پاک باز و خوش خصال
علم میں عالی مقام
درس اور تدریس میں
کرتے تھے وہ صبح و شام
اس صدی کے آنجناب
تھے محدث اور امام
تھا مہینہ ساتواں
اور سولہویں تھی شام
دو ہزار اٹھارہ سن
اور "ٹکریا" کا مقام
حکمِ رب سے آپ کو
موت کا آیا پیام
اس مبارک زیست کا
ہو گیا یوں اختتام
ہم‌ کو کہہ کر الوداع
چل دیے دار السلام
ہے کسے حاصل بھلا
دار فانی میں دوام؟
ان کی ساری کاوشیں
رب کرے مقبول عام
رب کرے فردوس میں
نعمتیں ان پر تمام
میں ہوں کاشف غمزدہ
پی کے فرقت کا یہ جام
رحمۃُ اللٰہِ علیہ
والصلاۃ والسلام
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

D
Dr Abdul Karim Salafi Alig
14 اگست، 2018
ما شاء اللہ اچھا لکھا ہے بھائی کاشف شکیل صاحب نے اللہ تعالیٰ آپ کو خوب ترقیوں سے نوازے.... آپ کے کلام میں مزید سوز پیدا ہو... آمین حیاکم اللہ خیرا

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

شیخ عبدالسلام مدنی رحمہ اللہ - دی فری لانسر | دی فری لانسر