دو فرشتے تیری ہر بات لکھا کرتے ہیں
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:

فل اسکرین دیکھیں
بس یہی بات وہ ہر بار کہا کرتے ہیں
یہ تو ہر بات پہ ہنگامہ کھڑا کرتے ہیں
کوئی شکوہ نہ شکایت نہ گلہ کرتے ہیں
پھر بھی ہم لوگ نشانے پہ رہا کرتے ہیں
گر بتائیں گے تو آنکھوں سے لہو ٹپکے گا
بس یہی سوچ کے چپ چاپ رہا کرتے ہیں
جھوٹ کے سامنے سچ بول کے زندہ ہے ابھی
کتنی سچائی ہے، چل آج پتا کرتے ہیں
رابطہ کر کے ہمیں آج ہی حاصل کر لے
ورنہ ہم لوگ تو قسمت سے ملا کرتے ہیں
کچھ بھی کہنا تو ذرا سوچ کے کہنا، حاتم!
دو فرشتے تیری ہر بات لکھا کرتے ہیں
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
زمرہ:مشق سخنحاتم اسفرازیٹیگز:#اردو شاعری#حاتم کی شاعری#دو فرشتے تیری ہر بات لکھا کرتے ہیں#فری لانسر اردو میگزین#اردو ادب
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (0)
ابھی تک اس تحریر پر کوئی تبصرہ شائع نہیں ہوا۔
آپ اپنی قیمتی رائے کا اظہار نیچے فارم کے ذریعے کر سکتے ہیں!





