اعداد: ڈاکٹر عبدالعزیز الشایع
ترجمہ: آصف تنویر تیمی
اگر آپ روزانہ پچاس صفحات مطالعہ کرنے کے شوقین ہیں تو آپ کی یہ بڑی خوش بختی ہے،
(1)ایک سال میں تیس(۳۰) مرتبہ قرآن کریم ختم کرسکتے ہیں: روزانہ اگر آپ قرآن کریم کے پچاس صفحات تلاوت کریں تو سال میں تیس ختم ہوسکتاہے۔اور یہ آسان معاملہ ہے(اس کے لیے جس کے لیے آسان بنائے)،
(2)ایک سال میں بیس(۲۰) مرتبہ صحیحین کو پڑھ سکتے ہیں:اگر روزانہ آپ بیس صفحات’’ جامع الصحیحین‘‘ سے پڑھتے ہیں تو پورے سال میں بیس(۲۰) مرتبہ ڈاکٹر ولید بن عبدالرحمن الحمدان کی اس مشہور کتاب کو پڑھ جائیں گے۔اس طرح صحیحین (بخاری ومسلم) کی حدیثیں آپ کے ذہن نشیں رہیں گی،
(3)ایک سال سے کم میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا ’’مجموع فتاوی ابن تیمیہ‘‘ پڑھ سکتے ہیں: روزانہ اگر ’’مجموع فتاوی ابن تیمیہ‘‘ سے پچاس صفحات پڑھتے ہیں تو آپ کے لیے یہ ممکن ہوسکے گا کہ ایک سال سے کم میں آپ اس مشہور کتاب کو مکمل کرسکیں۔شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتابوں کے مطالعہ سے آپ کی ذہانت اور علم دونوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔مدارس وجامعات سے فراغت یا اس کتاب کو سمجھنے والے طلبہ اس کا مطالعہ کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔
(4)ڈیڑھ سال سے کم مدت میں شیخ الاسلام ابن القیم جوزیہ کی تالیفات پڑھ سکتے ہیں: شیخ الاسلام ابن القیم جوزیہ رحمہ اللہ کی کتابوں کے مطالعے میں تاخیر کرنے کی وجہ سے آپ بہت سارے علمی فائدے سے محروم ہوسکتے ہیں۔اس لیے طالب علم کو حسب حال ان کی کتابوں کے مطالعے میں جلدی کرنی چاہیے۔ابن القیم جوزیہ کی کتابوں کے مراتب ہیں،
(5)ایک سال میں’’ المجموعہ النجدیہ‘‘ پڑھ سکتے ہیں: ’’المجموعہ النجدیہ‘‘ میں سب سے نمایاں شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی تصنیفات ہیں۔ان کی کتابوں کے علاوہ شیخ عبدالرحمن بن حسن،
(6)ایک سال سے پہلے ’’التفسیر المحرر‘‘ پڑھ سکتے ہیں: معاصر تفسیروں میں ’’ التفسیر المحرر‘‘ کا بڑا اونچا مقام ہے۔ایسی تمام آیات جن میں مفسرین کے اقوال مختلف ہیں،
(7)ایک سال سے کم عرصے میں آپ’’ بلوغ المرام‘‘ اور ’’زاد المستقنع‘‘ کی افضل ترین شرح پڑھ سکتے ہیں: اگر یہ بات کہی جائے کہ اس وقت بلوغ المرام اور زاد المستقنع کی عمدہ ترین شرح علامہ ابن عثیمین کی شرح ہے تو مبالغہ نہ ہوگا۔علامہ ابن عثیمین کی تمام شروحات عبارت اور معنی کے لحاظ سے بالکل واضح ہیں۔اگر آپ روزانہ پچاس صفحات پڑھیں تو ایک سال سے کم عرصے میں آپ ان دونوں کو ختم کرسکتے ہیں۔دونوں کتابوں کے مطالعہ کرنے کا ایک بڑافائدہ یہ ہوگا کہ احکام سے متعلق تمام حدیثیں آپ کے ذہن میں رہیں گی۔بلوغ المرام کی شرح’’ فتح ذی الجلال والاکرام‘‘ اور زاد المستقنع کی شرح ’’الشرح الممتع‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔دونوں شرح پندرہ پندرہ جلدوں میں ہے۔
(8)ایک سال میں فقہ کی مشہور ومقبول کتاب’’الروض المربع‘‘ بیس مرتبہ پڑھ سکتے ہیں: اہل علم اس بات سے واقف ہیں کہ امام ابن قدامہ کی مشہور کتاب ’’المقنع‘‘ ہے،
٭ہرمسئلہ کا عنوان متعین کردیا گیا ہے۔
٭تعریفات اور دلیلوں کی سطروں کو ملون کردیا گیا ہے۔
٭احادیث کی تخریج اور ان کا حکم موجود ہے۔
اس طباعت کے صفحات چھوٹے ہیں۔اس لیے بہ آسانی سو(۱۰۰) صفحےپڑھے جاسکتے ہیں۔
(9)پانچ مہینے میں’’ صحیح مسلم ‘‘ امام نووی کی شرح کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں: آپ اگر بلا ناغہ روزانہ پچاس صفحات پڑھیں تو پانچ مہینے سے کم میں امام مسلم کی’’ الصحیح‘‘ امام نووی کی شرح’’منہاج المحدثین وسبیل طالبیی المحققین‘‘ کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔علامہ ابن باز رحمہ اللہ کے تعلق سے مشہور ہے کہ انھوں نے صحیح مسلم،
(10)اگر روزانہ آپ پچاس صفحات کے مطالعے کی عادت پر قائم رہے تو علامہ ابن عثیمین رحمہ اللہ کی چھ(۶) اہم ترین کتابیں جن کا تعلق متعدد علوم وفنون کے اصول ومبادیات سے ہے ڈیڑھ ماہ سے کم میں پڑھ سکتے ہیں۔ان کتابوں کو باربار پڑھنے سے بنیادی باتیں ذہن نشیں ہوجائیں گی۔
پہلی کتاب’’ شرح ثلاثۃ الأصول‘‘ ہے،
اگر کوئی شخص اپنے اندر طاقت وہمت جٹا پاتا ہے تو اسے روزانہ پچاس صفحات کی جگہ سو صفحات کے مطالعہ کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے،






