جس نے "کُن" کہا فقط
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
مری عبادتوں کا مستحق ہے وہ خدا فقط
برائے خلقِ کائنات جس نے کن کہا فقط
میں اس کی حمد کر سکوں دل و زباں سے ہر گھڑی
یہی ہے آرزو مری یہی ہے التجا فقط
جو حشر میں خدا کہے بتا تو اپنی داستاں
تو کہہ سکوں کہ میں رہا ترا فقط ترا فقط
ترے ہی دم سے زندگی کی ساری لذتیں ملیں
مری تمام مشکلوں میں تو ہی آسرا فقط
فرشتے میری روح کو نکالنے جو آئیں تو
زباں سے لا الہ الا انت ہو ادا فقط
اے کاشف اس بہشت میں خدا کو دیکھنے کے بعد
مری نگاہ چاہتی ہے دیدِ مصطفےٰ فقط
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu
دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں
تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔
تبصرے و آراء (1)
ر
رفيع الدين نجم الدين
30 مئی، 2023بارك الله فيك ووفقك إلى كل خير ونفع بك وتقبل منك
عمده حمد





