جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

شیخ عزیر شمس کی یاد میں

کلام: کاشف شکیل13 نومبر، 20221,723قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
خدا گواہ ہے آنکھوں‌ نے بند توڑ دیا
عزیر شمس نے جس دم‌ جہاں کو چھوڑ دیا
لہو اگلتا ہوا دل، بدن سراپا غم
وجود بہتا رہا سیلِ اشک میں پیہم
زبان گُنگ، شکستہ بدن، اداس نظر
مگر کریں بھی تو کیا موت سے ہے کس کو مفر
تمام عمر کٹی پڑھتے اور پڑھاتے ہوئے
وہ اس جہاں سے گیا علم و فن سکھاتے ہوئے
شعور و آگہی، فکر و کلام، علم و فن
فدا کیا تھا اسی راستے میں تن‌ من دھن
وہ نیکوکار، ملنسار اور خوش اخلاق
وہ مرد صبر و قناعت، ہر ایک فن میں طاق
جہانِ ورثہِ اسلاف کا وہ رہبر تھا
وہ ابن تیمیہ کے بحر کا شناور تھا
وہ بھوجیانی کا پیرو وہ میمنى کا اسیر
معلّمی کا ثنا خواں، بڑے بڑوں کا مشیر
وہ نیکیوں کا تھا رسیا، خفا تھی اس سے بدی
بجا ہے فخر کرے شمس پر ہماری صدی
کتاب و سنت و فقہ و اصول فقہ و ادب
عروض و منطق و تاریخ میں وہ شیخِ عرب
ابوالکلام ہوں غالب ہوں یا کہ حالی ہوں
عبور سب پہ تھا رازی ہوں یا غزالی ہوں
صدی تھی بیسویں چھپّن تھا سن ولادت کا
پھر اس کے بعد بنا شمس وہ فراست کا
انھوں نے والد ماجد سے سیکھا علم و فن
اساتذہ بھی رہے ان کے سر پہ سایہ فگن
صنم کدے سے بنارس کے ارض کعبہ تک
وہ سیکھتا ہی رہا علم ہر جگہ ان تھک
عزیر شمس پہ رب کریم رحم کرے
درِ بہشت کھُلے اور صبائے خلد چلے
کہوں تو کیا میں کہوں دو ہزار بائس کو
کہ دور کردیا کاشف سے اس نے کس کس کو
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

م
محمد عمر سلفی
18 نومبر، 2022
ماشاءاللہ کاشف صاحب علامہ رحمہ الله کے متعلق اشعار میں پروئ گئی باتیں کافی مطالعہ اور غور و خوض کے بعد کہیں جاسکتیں ہیں لیکن آپ نے منظوم کلام میں ان حقیقی تعارف کرا دیا بارک اللہ فی علمک

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

شیخ عزیر شمس کی یاد میں - دی فری لانسر | دی فری لانسر