جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

صلی اللہ علیک وسلم

کلام: کاشف شکیل27 اکتوبر، 20222,041قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
تیری یاد میں آنکھیں پُر نم
آقا تجھ پر قرباں ہیں ہم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
باطل ہر دم ہارا تجھ سے
چاہے لگا لے پورا دم خم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
تیرے نور سے دنیا روشن
شافع محشر، رحمت عالم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
خاک مدینہ خوش قسمت ہے
تیرے پاؤں کو چومے ہر دم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
نفسی نفسی کے عالَم میں
حشر میں اونچا آپ کا پرچم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
مجھ کو نہیں بھاتا کوئی بھی
میرا تو ہی امامِ اعظم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
ایک نماز ہزار برابر
مسجدِ سیِّدِ وُلدِ آدم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
تجھ پہ درود و سلام کا پڑھنا
میرے ہر اک زخم کا مرہم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
گانے باجے سے نفرت ہے
مجھ کو بھائے نعت کا سرگم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
کاشف کے دل کی ہر دھڑکن
تیرے ذکر میں جاری پیہم
صلی اللہ علیک وسلم
صلی اللہ علیک وسلم
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

M
Mohammad Hidayatullah Ishaati
27 اکتوبر، 2022
Masha Allah very nice Sheikh

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

صلی اللہ علیک وسلم - دی فری لانسر | دی فری لانسر