جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

بے چین بہت ہوں مجھے آرام پلا دے

کلام: کاشف شکیل14 ستمبر، 20222,113قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۱ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
بے چین بہت ہوں مجھے آرام پلا دے
لا ساقیا لا بادۂ گلفام پلا دے
مجھ کو تو ضرورت ہے دوا کی نہ دعا کی
تعویذ میں لکھ کر وہی اک نام پلا دے
ہنگامہ بپا ہوتا ہے ملتے ہی بدن میں
جیسے وہ لبوں سے کوئی کہرام پلا دے
میخانے سے نسبت کہاں ہم بادہ کشوں کو
بس میکدۂ چشم سے اک جام پلا دے
آلام سے مشروط ہے آرام ہمارا
اے کاش کوئی تلخی‌‌ ایام پلا دے
بے ساختہ ساقی کی طرف جاتا ہوں ہر روز
بادہ نہ سہی روئے دلآرام پلا دے
گر ہوش میں کاشف ہو تو شب ڈستی ہے اس کو
محسن ہے وہی‌ جو اسے ہر شام پلا دے
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

E
Ejaz Ahmed Khan
15 ستمبر، 2022
بے چین بہت ہوں مجھے لا آم کھلا دے محسن ہے وہی جو اِسے ہر شام دلا دے

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

بے چین بہت ہوں مجھے آرام پلا دے - دی فری لانسر | دی فری لانسر