جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
ہوم پیج

اے مرے پاک‌ پیمبر اے شہ جن و بشر

کلام: کاشف شکیل1 دسمبر، 20211,438قارئین1 تبصرےمطالعے کا وقت: ۲ منٹ
فونٹ سائز:
یہ تحریر سنئے
مطالعہ کا انداز:
اے مرے پاک‌ پیمبر اے شہ جن و بشر
نہیں دنیا میں کوئی تیرا نظیر و ہمسر
تو مری جان، مری شان مری عزت ہے
میرا ایمان، مرا مان، مری نسبت ہے
میرا سمّان مرا گیان مری دولت ہے
اہل اسلام کا اکلوتا ہے تو ہی دل بر
اے مرے پاک‌ پیمبر اے شہ جن و بشر
قطرہ قطرہ ہے جہاں اور سمندر ہے تو
اہل ایماں کے لیے ساقی کوثر ہے تو
ہم گنہگار ہیں اور شافع محشر ہے تو
سارے انسانوں کا جنوں کا تو ہی ہے رہبر
اے مرے پاک‌ پیمبر اے شہ جن و بشر
ترے طیبہ کی زیارت ہی سعادت ہے مری
تیری ہر آن غلامی میں سیادت ہے مری
ذکر کرنا ترا ہر دم یہی عادت ہے مری
سارے عالم میں نہیں کوئی بھی تجھ سے بہتر
اے مرے پاک‌ پیمبر اے شہ جن و بشر
اے مبشر، اے معلم اے رسول رحمت
جانِ احسان، خوش انداز، سراپا رأفت
تو محبت، تو شرافت، تو مکمل برکت
حشر میں تیری شفاعت سے سنور جائے سفر
اے مرے پاک پیمبر اے شہ جن‌ و بشر
ایک اک بات تری وحی خدا ہوتی ہے
ساری مخلوق کو خالق کی ندا ہوتی ہے
بات حق ہی ترے ہونٹوں سے ادا ہوتی ہے
تجھ پہ قربان ہیں کاشف کے دل و جان و جگر
اے مرے پاک پیمبر اے شہ جن و بشر
اعلامیہ و ادارتی وضاحت: اس تحریر میں ظاہر کی گئی آراء اور بیانات مصنف کی ذاتی رائے ہیں، ادارہ ‘دی فری لانسر’ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کسی بھی تحریر کی اخلاقی و قانونی ذمہ داری خود مصنف پر عائد ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمارا قانونی اعلامیہ و ٹیک ڈاؤن پالیسی ملاحظہ فرمائیں۔
اس مضمون کا علمی کوئز تیار کیا جا رہا ہے...
آفیشل واٹس ایپ چینل — The Freelancer Urdu

دی فری لانسر کے باضابطہ واٹس ایپ چینل سے جڑیں

تمام نئی وقیع تحریریں، علمی و تحقیقی مضامین اور ادبی کالم براہِ راست اپنے موبائل پر حاصل کریں۔

تبصرے و آراء (1)

N
Naseem Akhtar
1 دسمبر، 2021
بہت پیاری نعت ماشاءاللہ

اپنا تبصرہ یا رائے ارسال کریں

متعلقہ مضامین

اے مرے پاک‌ پیمبر اے شہ جن و بشر - دی فری لانسر | دی فری لانسر